کراچی (ویب ڈیسک)
کراچی کے تمام چھوٹے بڑے ویکسینیشن سینٹرز پر عوام کا رش لگ گیا۔کراچی شہر کے ماس ویکسینیشن سینٹر، ایکسپو سینٹر میں ویکسین لگانے والے لوگوں کی لمبی قطاریں لگی رہیںجبکہ لیاری جنرل ہسپتال، کورنگی جنرل ہسپتال میں لوگ صبح سے موجود اور اپنی باری کا انتظار کرتے رہے ۔ دوسری جانب خالق دینا ہال، ڈا اوجھا کیمپس، جناح ہسپتال، سندھ گورنمنٹ ہسپتال ملیر میں بھی لوگوں بڑی تعداد ویکسی نیشن کے لیے موجود رہی۔اورنگی ٹائون قطر ہسپتال میں صبح سے لوگ لمبی قطاروں میں کھڑے ویکسینیشن کا انتظار کر تے رہے۔اس دوران لوگوں کی جانب سے سماجی فاصلے اور ماسک کا خیال بھی نہیں رکھا گیا۔