اسلام آباد  (ویب ڈیسک)

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ وفاقی اداروں کے تعاون سے ریکارڈ ویکسی نیشن ہو رہی ہے۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ایک روز میں 10 لاکھ افراد کی ویکسی نیشن کا ہدف عبور کرلیا، گذشتہ روز 10 لاکھ 72 ہزار افراد کی ویکسی نیشن کی گئی، وفاقی اداروں کے تعاون سے ریکارڈ ویکسی نیشن ہو رہی ہے، پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا، اسلام آباد میں ریکارڈ ویکسی نیشن ہوئی۔ا نہوں نے کہا کہ اسلام آباد کی 50 فیصد آبادی کو ویکسین کی ایک خوراک لگائی جاچکی، پشاور اور راولپنڈی 35، فیصل آباد میں 28 فیصد آبادی کو ویکسین لگ چکی، لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، سرگودھا میں 27 فیصد آبادی کی ویکسی نیشن ہوچکی، کراچی 26، حیدرآباد کی 25 فیصد آبادی کی ویکسی نیشن ہوچکی ہے۔