اسلام آباد (ویب ڈیسک)

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)نے کہاہے کہ ملک بھر میں صرف عیدالاضحی کے پہلے دن کورونا وائرس کی ویکسینیشن نہیں ہوگی۔عید کی تعطیلات کے دوران ویکسی نیشن سے متعلق این سی او سی کا فیصلہ سامنے آیا ہے، جس کے تحت عید کی چھٹیوں کے دوران ویکسینیشن سینٹر صرف 1 دن بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزراتِ صحت کے حکام کے مطابق صرف عید کے روز ویکسی نیشن بند رہے گی، عید کی تعطیلات کے دیگر دنوں میں ویکسی نیشن جاری رہے گی۔این سی او سی نے ویکسین کی دوسری خوراک لگانے کے دنوں کا شیڈول بھی تبدیل کر دیا ہے، دوسری خوراک اب مقررہ مدت کی تکمیل پر واک اِن کردی گئی ہے ۔وزراتِ صحت کے حکام نے بتایا ہے کہ ویکسین کی دوسری خوراک کے دن میں کمی کر دی گئی ہے، سائنو فارم کی دوسری خوراک اب 21 دن کے بعد لگا سکیں گے۔وزراتِ صحت کے حکام نے کہا کہ کورونا ویکسین سائنو ویک کی دوسری خوراک اب 28 دن کے بعد لگا سکیں گے۔ اسٹرازنیکا کی دوسری خوراک اب 28 دنوں کے بعد لگا سکتے ہیں۔