گوجرانوالہ  (ویب ڈیسک)

گوجرانوالہ کے 5 علاقوں میں کورونا کیسز میں اضافہ پر سمارٹ لاک ڈائون نافذ کر دیا گیا۔ ہاٹ سپاٹ علاقوں میں آمدورفت کو محدود کر دیا گیا۔ داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کر کے ان علاقوں میں آمدروفت اور اجتماعات پر پابندی عائد کر دی گئی۔حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق گوجرانوالہ کے 5 ہائی رسک ایریاز سٹی ہائوسنگ ایف بلاک، واپڈا ٹائون اے 2 بلاک، واپڈا ٹائون سی بلاک، باغبانپورہ گلی نمبر 4 اور محلہ پونڈا والہ میں سمارٹ لاک ڈائون نافذ کیا گیا ۔ ان علاقوں میں کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد سمارٹ لاک ڈائون لگایا گیا ۔ان علاقوں میں تمام مارکیٹس، دفاتر، ریستوران، سرکاری و پرائیویٹ دفاتر بند رہیں گے۔ تمام تر مذہبی، ثقافتی، نجی و پرائیویٹ اجتماعات پر مکمل پابندی ہوگی۔ صرف اشیا ضروریہ سے متعلقہ کاروبار کھل سکیں گے۔ گروسری، فارمیسی، دودھ، دہی، تندور کھل سکیں گے۔ ان علاقوں کے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کر دیا گیا ، کسی غیر متعلقہ افراد کو ان علاقوں میں داخل ہونے پر پابندی ہے۔