وٹس ایپ نے نیا تصاویر اور ویڈیوز ایک بار ملاحظہ کرنے کا فیچر متعارف  کردیا

کراچی (ویب نیوز )  ہمارے فونز پر تصاویر یا ویڈیوز لینا ہماری زندگی کا اتنا بڑا حصہ بن گیا ہے، لیکن ہر وہ چیز جو ہم شیئر کرتے ہیں اسے مستقل ڈیجیٹل ریکارڈ بننے کی ضرورت نہیں ہوتی ہے۔ بہت سارے فونز پر صرف تصویر کھینچنے کا مطلب ہی یہ ہے کہ اب یہ ہمیشہ موبائل میں رہے گی۔

یہی وجہ ہے کہ آج واٹس ایپ ایک نیا فیچر ‘ایک بار دیکھیں’ (View Once) متعارف کرا رہا ہے ۔ اس فیچر کی بدولت تصاویر اور ویڈیوز ایک بار دیکھنے کے بعد چیٹ سے غائب ہوجاتی ہیں، جس سے صارفین کو ان کی رازداری پر مزید کنٹرول حاصل ہوگا۔

مثال کے طور پر، ممکن ہے آپ اس فیچر کو استعمال کرکے کسی اسٹور پر کچھ نئے کپڑےپہن کر جائزہ لے رہے ہوں ، کسی یادگار لمحے کا فوری رد عمل ہو، یا Wi-Fi پاس ورڈ جیسی حساس چیز بھیجنی ہوں۔

وٹس ایپ پر بھیجے جانے والے آپ کے تمام ذاتی پیغامات کی طرح اس فیچر "ایک بار دیکھیں’ میں بھی میڈیا کو اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن سے محفوظ کیا جاتا ہے لہذا WhatsApp انہیں ملاحظہ نہیں کرسکتا ہے۔ انہیں واضح طور پر ایک نئے "ایک بار کیلئے” آئیکن کے ساتھ بھی نشان زد کیا جائے گا۔

میڈیا کے دیکھے جانے کے بعد یہ "کھل گیا” کے پیغام سے نمودار ہوگا تاکہ کسی الجھن سے بچا جائے کہ اس وقت چیٹ میں کیا ہورہا ہے۔

ہم رواں ہفتے کے آغاز میں ہر کسی کیلئے یہ فیچر پیش کررہے ہیں اور پرائیویٹ اور غائب ہونے والے میڈیا کو تصاویر بھیجنے کے اس نئے انداز سے متعلق رائے کے منتظر ہیں۔

آپ اسکے استعمال کے طریقے سے متعلق مزید معلومات یہاں سے پڑھ سکتے ہیں۔