کراچی (ویب ڈیسک)

آج یوٹیوب پر پہلے سے کہیں  زیادہ زبردست ویڈیوز اپ لوڈ کی جاتی ہیں۔ نئے فارمیٹس تخلیق کیے جا رہے ہیں اور ہر لمحے نئے اسٹارز اور فنکارپیدا ہو رہے ہیں۔ دنیا بھر میں روزنہ 1,000 سے زائد کریئٹرز ، 1,000 سے زیادہ سبسکرائبر کی حد عبور کر رہے ہیں، نیا ٹیلنٹ بھی ابھر کر سامنے آ رہا ہے۔ہم اِن نئے کریئٹرز کو سراہنا اور اُنھیں زیادہ بڑی تعداد میں آڈیئنس بنانے میں مدد کرنا چاہتے ہیں۔

آج کے دن سے ،  ہم  پاکستان میں اپنے ٹرینڈنگ ٹیب میں ایک نئے سیکشن کا اضافہ کر رہے ہیں جس میں  ایسے کریئٹرز کو نمایاں کیا جائے گا جو”آن دی رائز“ ہیں۔ہر ہفتے، ایک مختلف کریئٹر کو نمایاں کیا جائے گا اور ٹرینڈنگ پر ’کریئٹر آن دی رائز‘ کے بیج کے ساتھ خصوصی طور پر پیش کیا جائے  گا۔

ایسا کریئٹر جس کے 1,000 سے زائد سبسکرائبر ہوں،  اسے نمایاں طور پرکیا پیش کیا جائے گا۔”آن دی رائز“ کریئٹرز کو مختلف عوامل کی بنیاد پر نمایاں کیا جائے گا جن میں ویو کاؤنٹ، واچ ٹائم اور سبسکرائبر کی تعداد میں اضافہ شامل ہیں لیکن یہ عوامل یہاں تک محدود نہیں ہیں اور اُنھیں، مستقبل میں، مزید دیگر زبانوں میں بھی پیش کیا جائے گا۔

ہر ہفتے ایک کریئٹر کواُجاگرکیا جائے گا؛ ہم اُنھیں  بات سے آگاہ بھی کریں گے کہ اُنھیں کب فیچر کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے تاکہ وہ اپنے پرانے اور نئے مداحوں کے ساتھ اپنا تبصرہ شیئر کر سکیں! ہمیں اُمید ہے کہ اس سے دنیا کو متاثر کن نئے کریئٹرز دریافت کرنے میں مدد ملے گی۔