اسلام آباد (ویب ڈیسک)
ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی)نے پاکستان کے کووڈ پروگرام کے لیے 50 کروڑ ڈالر قرض فراہم کرنے کی منظوری دے دی،پاکستان کو یہ رقم اے ڈی بی کے 9 ارب ڈالر مالیت کے ایشیا پیسیفک ویکسین تک رسائی کی سہولت کے پروگرام کے تحت فراہم کی جارہی ہے۔۔اس حوالے سے اے ڈی بی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق منصوبہ پاکستان کے نیشنل ڈپلائمنٹ اینڈ ویکسی نیشن پلان کیلئے معاون ہوگا، قرض کی رقم کوروناویکسین کی خریداری کیلئے استعمال کی جائے گی۔ اعلامیے کے مطابق پچاس کروڑڈالر کی رقم سے 3 کروڑ 98 لاکھ کورونا ویکسین کی خوراک خریدی جائیں گی۔ رقم سے سیفٹی باکس،سرنجزکی خریداری بھی کی جائے گی، ویکسی نیشن سے کورونا کے پھیلائومیں تیزی سے کمی ہوگی ۔پاکستان کو یہ رقم اے ڈی بی کے دسمبر2020 میں شروع کئے جانے والے 9 ارب ڈالر مالیت کے ایشیا پیسیفک ویکسین تک رسائی کی سہولت کے پروگرام کے تحت فراہم کی جارہی ہے۔