THE AMBASSADOR OF NORWAY TO PAKISTAN, MR. KJELL-GUNNAR ERIKSEN, CALLED ON PRESIDENT DR. ARIF ALVI, AT AIWAN-E-SADR, ISLAMABAD ON AUGUST 06, 2021.

اسلام آباد (ویب ڈیسک)

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان اور ناروے کے درمیان اقتصادی اور ثقافتی تعلقات بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔پاکستان میں ناروے کے سبکدوش ہونے والے سفیر KJELL GUNNER ERIKSEN سے  اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان باہمی مفاد میں تجارت اور اقتصادی تعاون بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔صدر مملکت نے کہا کہ بڑی تعداد میں ناروے کی کمپنیوں کی پاکستان میں موجودگی دونوں ملکوں کے درمیان بڑھتے تجارتی تعلقات کا ثبوت ہے۔صدر نے بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کی مسلمان آبادی کے خلاف جنگی جنون میں مبتلا ہمسائے کے مظالم کو بھی بے نقاب کیا،اس سے قبل اسلام آباد میں تاجر برادری کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ وسط ایشیائی ریاستوں سمیت علاقے کے ممالک میں معاشی تعاون کو فروغ دینے کیلئے امن ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاقائی ممالک خطے میں تجارتی اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینا چاہتے ہیں جس کیلئے امن انتہائی ضروری ہے۔صدر نے حال ہی میں ہونے والی ازبکستان افغانستان پاکستان ریل منصوبے کے بارے میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخطوں کا ذکر کیا جو کابل سے ہوتے ہوئے مزار شریف کے راستے پشاور پہنچے گی۔انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ علاقائی تجارت کی ترقی کیلئے ایک تجارتی راہداری ثابت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کاروبار کو آسان بنانے سمیت موجودہ حکومت کی مربوط اقتصادی پالیسیوں کے نتیجے میں پاکستان اقتصادی بحالی کی راہ پر گامزن ہے اور کرونا وبا کے چیلنج کے باوجود اس کی کارکردگی اچھی رہی ہے