اسلام آباد (ویب ڈیسک)
وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے امورنوجوانان عثمان ڈارنے کہا ہے کہ پچھلے 7 ماہ سے کاروباری سرگرمیاں بہتر ہونا شروع ہوئیں، کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت 5 لاکھ سے نیچے بلا سود قرضے دیئے جائیں گے۔انہوں نے وزیرِ مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام میں ہر ماہ قرض کیلئے 20 سے 25 ہزار درخواستیں ملتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 4 ارب کی لاگت سے 5 منصوبے کامیاب جوان پروگرام کے تحت منظور کئے گئے، 2020 میں کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے زیادہ کام نہیں کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام کے تحت جون میں 4 اعشاریہ 8 ارب روپے کے قرضے دیئے، 9 اگست کو کامیاب پاکستان پروگرام کا آغاز کرنے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت 5 لاکھ سے نیچے بلا سود قرضے دیئے جائیں گے، 22 ہزار نواجوں کو قرض فراہم کیا جا چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام کیلئے 100 ارب روپے رکھے گئے تھے، اس پروگرام سے ٹیلنٹ کو تلاش کیا جائے گا۔