• پاک بحریہ کے کمانڈر کوسٹ امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کررہے ہیں،ترجمان پاک بحریہ

کراچی  (ویب نیوز)

سمندری طوفان بائپرجوائے پاک بحریہ کی ساحلی علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق جوانوں نے شاہ بندر سے سیکڑوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔ترجمان پاک بحریہ نے کہا کہ ماہی گیروں کی حفاظت کیلئے سمندرمیں پٹرولنگ جاری ہے، 64 ماہی گیروں کو سمندرسے ریسکیو کیا جا چکا ہے۔ کراچی میں ہیڈ کوارٹرز کمانڈر کراچی کے زیرانتظام سائیکلون مانیٹرنگ سیل قائم کردیا گیا۔ ساحلی علاقوں میں موجود پاک بحریہ کے ہسپتا لوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ پاک بحریہ کے کمانڈر کوسٹ امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کررہے ہیں۔