کراچی:ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپیہ گراوٹ کا شکار رہا۔اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی 40پیسے مہنگی
انٹر بینک میں بھی30پیسے کا اضافہ۔قیمت خرید163.70روپے اور قیمت فروخت163.80روپے ہو گئی
کراچی(ویب نیوز) انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں پیر کو ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپیہ گراوٹ کا شکار رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر30پیسے مہنگا ہو گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 163.40روپے سے بڑھ کر163.70روپے اور قیمت فروخت163.50روپے سے بڑھ کر163.80روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں40پیسے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 163.20روپے سے بڑھ کر163.60روپے اور قیمت فروخت163.60روپے سے بڑ ھ کر164روپے ہو گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں50پیسے کا اضافہ ہوا جس سے یورو کی قیمت خرید 191روپے سے بڑھ کر191.50روپے اور قیمت فروخت192.50روپے سے بڑھ کر193روپے پر جا پہنچی تاہم برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 22550روپے اور قیمت فروخت227روپے پر بدستور برقرار رہی۔