نیویارک،نئی دہلی ،انقرہ (ویب ڈیسک)
مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں 4327103ہوگئیں،مصدقہ کیسز 20 کروڑ 47 لاکھ 96 ہزار 64 سے تجاوز کر گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 65 لاکھ 47 ہزار 659 مریض ہسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 815 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 18 کروڑ 39 لاکھ 27 ہزار 302 کورونا مریض شفا یاب ہو چکے۔امریکہ کورونا سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبرپرجہاں ہلاکتیں634662ہو گئیں،کیسز3کروڑ68لاکھ92سے بڑھ گئے ۔بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبرپر جہاں ہلاکتیں 429183ہو گئیں،کیسز3کروڑ20لاکھ36ہزار سے بڑھ گئے ۔ برازیل کورونا سے 5 لاکھ 64 ہزار 890 ہلاکتیں ہو چکیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 کروڑ 2 لاکھ 13 ہزار 388 ہو گئی۔کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 1 لاکھ 66 ہزار 442 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 64 لاکھ 91 ہزار 288 ہو چکی ۔ فرانس میں کورونا وائرس کی وبا سے مجموعی اموات 1 لاکھ 12 ہزار 356 ہو چکیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 63 لاکھ 39 ہزار 509 رپورٹ ہوئے ۔برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 30 ہزار 503 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 61 لاکھ 17 ہزار 540 ہو چکی ۔ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 52 ہزار 437 تک جا پہنچیں جبکہ کیسز 59 لاکھ 68 ہزار 868 ہو چکے ہیں۔ارجنٹینا میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات 1 لاکھ 8 ہزار 165 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 50 لاکھ 41 ہزار 487 مصدقہ متاثرین سامنے آئے۔کولمبیا میں کورونا وائرس 1 لاکھ 22 ہزار 768 زندگیاں نگل چکا جبکہ اب تک اس موذی وبا کے 48 لاکھ 46 ہزار 955 کیسز رپورٹ ہوئے ۔سپین میںکورونا وائرس سے کل اموات کی تعداد 82 ہزار 227 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 46 لاکھ 43 ہزار 450 ہو گئے۔سعودی عرب میں کورونا سے اموات 8 ہزار 357 رپورٹ ہوئیں جبکہ مملکت میں کورونا مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 35 ہزار 176 تک جا پہنچی ہے۔ چین اس فہرست میں 107 نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 94ہزار 80 ہو چکی ہے جبکہ کل ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 636 پر رکی ہوئی ہے۔