نواز شریف کا علاج لندن میں وہ ڈاکٹر کر رہے جنہیں ان کی میڈیکل ہسٹری پتا ہے،رپورٹ
لاہور (ویب ڈیسک)
لاہور ہائیکورٹ میں نو از شریف کی تازہ ترین میڈیکل رپورٹس جمع کرادے گئیں۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے وکیل امجد پرویز ایڈووکیٹ نے 3 صفحات پر مشتمل نواز شریف کی تازہ ترین میڈیکل رپورٹس لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرادیں ، سابق وزیراعظم کی 8 جولائی 2021 کی جمع کروائی گئی میڈیکل رپورٹ کے مطابق ڈاکٹرز نے نواز شریف کو سفر سے روک دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق نواز شریف دل، کڈنی اور شوگر کی بیماریوں میں مبتلا ہیں، ڈاکٹرز نے نواز شریف کو پارکس اور رش والی جگہوں سے جانے سے بھی روک دیا اور کہا ہے کہ نواز شریف کو کورونا وبا کے سبب عوامی مقامات پر جانے سے گریز کرنا چاہئے، نواز شریف کے دل کو بلڈ کی سپلائی کم ہو رہی ہے، انہیں مزید احتیاط کی ضرورت ہے، اور انہیں لندن میں اپنی صحت گاہ کے قریب ہی رہنا چاہئے۔رپورٹ کے متن میں ہے کہ نواز شریف لندن میں زیر علاج ہیں، اور ان کا علاج لندن میں وہ ڈاکٹر کر رہے جنہیں ان کی میڈیکل ہسٹری پتا ہے، ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف ان کی صحت سے مکمل آگاہ ہیں، لندن میں نواز شریف کا بہترین علاج ہو رہا ہے۔