نواز شریف کی بطور صدر ن لیگ بحالی کے لئے درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر

  عدالت نواز شریف کو پارٹی صدارت پر بحال کرنے کا حکم جاری کرے،درخواست

لاہور (ویب  نیوز)

سا بق وزیراعظم نواز شریف کی بطور مسلم لیگ ن کے صدر بحالی کے لئے درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کر دی گئی۔لاہور ہائیکورٹ میں درخواست آفاق احمد ایڈووکیٹ نے دائر کی ہے۔درخواست میں موقف پیش کیا گیا ہے کہ 2017 میں نواز شریف کو قومی اسمبلی سے نااہل قرار دیا گیا، جب ایک درخواست دائر ہونے پر  2018 میں عدالت نے نوازشریف کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کا حکم  بھی دے دیا۔عدالت نواز شریف کو پارٹی صدارت پر بحال کرنے کا حکم جاری کرے۔خیال رہے کہ جولائی 2017 میں سپریم کورٹ کی جانب سے پاناما کیس میں نااہل قرار دیے جانے کے بعد نواز شریف کو وزارتِ عظمی کے ساتھ ساتھ پارٹی کے سربراہ کا عہدہ بھی چھوڑنا پڑا تھا۔