اسلام آباد (ویب ڈیسک)
پوسٹل سروس کی ڈیجیٹلائزیشن میں 118 ارب روپے پیپرا رولز کے خلاف ایچ بی ایل کو دئیے جانے کے انکشاف پر معاملہ سینٹ میں پہنچ گیا جمعیت علما اسلام کے رہنما سینیٹر کامران مرتضی نے بحث کے لئے تحریک جمع کرادی ۔محرک نے کہا ہے کہ پوسٹل سروس کو ڈیجیٹلائز کرنے کیلئے حبیب بنک لمیٹڈ کو کنٹریکٹ دیا گیا ہے ۔حبیب بنک کو 118 بلین کا کنٹریکٹ پیپرا رولز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دیا گیا۔ ایوان بالا اس اہم معاملہ پر بحث کرے۔