اسلام آباد ،لاہور (ویب نیوز)

جڑوں شہروں سمیت مختلف شہروں میں تعلیمی ادارے  اور انٹرنیٹ سرورس تیسرے روز بھی بند رہی ۔عمران خان کی گرفتاری کیخلاف احتجاج کے باعث تعلیمی ادارے ، انٹرنیٹ سروس تیسرے روز بھی بند رہی ۔ملتان میں تعلیمی ادارے،پٹرول پمپس،انٹرنیٹ سروس تیسرے روز بھی بند رہی،جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔لاہورمیں پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے زمان پارک طرف جانے والے راستے کو عام ٹریفک کے لئے بندکردیا گیا۔ڈنڈابردار فورس موقع پر موجود رہی،راستے بند ہونے کی وجہ سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامناکرنا پڑا۔مال روڈ تا دھرمپورہ انڈرپاس تک کنال روڈ ایک طرف سے مکمل طور پر بند رہا۔راستہ بند ہونے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر شہریوں کو پریشانی کا سامنا رہا۔دوسری جانب فیصل آباد میں تحریک انصاف کی پرتشدد کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہا ،گزشتہ رات شہرکے مختلف حصے میدان جنگ بنے رہنے کے بعد معمولات زندگی نارمل ہوگئے۔دوسری طرف ملک بھر میں  انٹرنیٹ سروس مسلسل تیسرے روز بھی بند رہی ،سوشل میڈیا ایپس بند ہونے کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ا، دفتری امور بھی ٹھپ ہو کر رہ گئے ۔