اسلام آباد (ویب نیوز)

پاکستا ن تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد دوسرے روز بھی ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معطل رہی۔ موبائل براڈ بینڈ سروس معطل ہے جس کی وجہ سے بیشتر لوگ موبائل فون پر انٹرنیٹ استعمال نہیں کر پا رہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس ٹوئٹر، یو ٹیوب، فیس بک اور واٹس ایپ کو معطل کردیا گیا۔