A pilot wears a facemask as he arrives at Terminal 5 at Heathrow airport in west London as the UK government's planned 14-day quarantine for international arrivals to limit the spread of Covid-19 starts on June 8, 2020. (Photo by Adrian DENNIS / AFP) (Photo by ADRIAN DENNIS/AFP via Getty Images)
  • شہری ان علاقوں میں جانے سے گریز کریں جہاں مظاہرے ہورہے ہوں،کینیڈین ہائی کمیشن

واشنگٹن ،جرمنی (ویب نیوز)

سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد امریکا، برطانیہ، کینیڈا اور یورپی یونین نے ٹریول ایڈوائزی جاری کردی۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹریول ایڈوائزی میں کہا گیا کہ شہری آزاد کشمیر، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں غیرضروری سفر سے گریز کریں۔اس حوالے سے کینیڈین ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ دہشت گردی، بدامنی اور اغوا کا خطرہ ہے، مغربی طرز کے ریستورانوں اور شاپنگ سینٹرز میں محتاط رہا جائے ۔ کینیڈین ہائی کمیشن سے جاری ٹریول ایڈوائزری میں کہا گیا  کہ اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور اور کراچی میں سکیورٹی فورسز ہائی الرٹ پر ہیں ، شہری ان علاقوں میں جانے سے گریز کریں جہاں مظاہرے ہورہے ہوں۔