اسلام آباد  (ویب نیوز)

توشہ خانہ کیس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ  نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر فرد جرم عائد کردی۔ چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کے وکلا نے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کردیا، وکلا نے کیس کسی اور جج کو منتقل کرنے کی استدعا کردی تاہم اسے مسترد کردیا گیا۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کیخلاف پولیس ہیڈ کوارٹرز کے گیسٹ ہائوس میں قائم عدالت میں توشہ خانہ فوجداری کیس میں فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی ہوئی۔عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے انہیں دستاویز پڑھ کر سنائی۔چیئرمین پی ٹی آئی نے توشہ خانہ فوجداری کیس میں فرد جرم کی کارروائی کا بائیکاٹ کردیا، ان کے وکلا نے کیس کسی اور جج کو منتقل کرنے کی استدعا کردی۔عدالت نے عمران خان کے وکلا کی استدعا مسترد کردی۔ وکلا نے کہا کہ عدالت نے فرد جرم عائد کرنا چاہی ہم بائیکاٹ کرکے باہر آگئے ہیں۔