لاہور (ویب ڈیسک)
پنجاب حکومت نے ایک مرتبہ پھر فیاض الحسن چوہان کو ترجمان مقرر کردیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے صوبائی وزیر برائے جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان کو پنجاب حکومت کا ترجمان مقرر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق کے صرف فیاض الحسن چوہان ہی پنجاب حکومت کے ترجمان ہوں گے۔ اس سے قبل ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان ، وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات کی حیثیت سے ذمہ داریاں انجام دے رہی تھیں تاہم چند روز قبل وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے استعفیٰ لے لیا تھا۔ نجی ٹی وی کے مطابق فیاض الحسن چوہان کو باقائدہ طور پر پنجاب حکومت کا ترجمان مقررکرنے کے حوالہ سے احکامات بھی جاری کردیئے گئے۔فیاض الحسن چوہان نے بتایا کہ انہیں وزیر اعلیٰ آفس کی جانب سے پیغام موصول ہو گیا ہے اور مجھے پنجاب حکومت کا ترجمان مقررکردیا گیا ہے ، پنجاب حکومت کی اچھی کاکردگی کو عوام کے سامنے لے کر آئیں گے اور جلدہی پریس کانفرنس کریں گے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی فیاض الحسن چوہان وزیر اطلات پنجاب کی حیثیت سے ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں۔ جب سے پاکستان تحریک انصاف کی پنجاب میں حکومت قائم ہوئی ہے اس وقت سے اب تک فیاض الحسن چوہان پانچویں وزیر اطلاعات مقرر ہوئے ہیں۔