سرمائے میں48ارب روپے سے زائد کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا ،کاروباری تیزی کی وجہ سے72.01فیصد حصص کی قیمتیں بھی چڑھ گئیں
کراچی (ویب ڈیسک)
سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں کی سرمایہ کاری اور منافع بخش حصص کی خریداری کے باعث مندی کے بادل چھٹ گئے اور پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان غالب رہا ،کے ایس ای100انڈیکس 300پوائنٹس کے اضافے سے 47ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر بحال ہو گیا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں48ارب روپے سے زائد کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا ،کاروباری تیزی کی وجہ سے72.01فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا ،پراپرٹیز ،ٹیلی کام ،فوڈز ،سیمنٹ سمیت دیگر منافع بخش شعبوں میں سرمایہ کاری کی بدولت ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 47ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا ۔ماہرین کے مطابق یوم عاشورکی دو روزہ سرکاری تعطیلات کے باعث رواںکاروباری ہفتے کے آخری دن محدود پیمانے پر تیزی دیکھی جا سکتی ہے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو کے ایس ای100انڈیکس میں345.66پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 46912.79پوائنٹس سے بڑھ کر 47258.45پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 150.11پوائنٹس کے اضافے سے سے کے ایس ای30انڈیکس18782.17پوائنٹس سے بڑھ کر18932.28پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 32052.33پوائنٹس سے بڑھ کر32235.13پوائنٹس پرجا پہنچا ۔کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 48ارب44کروڑ62لاکھ19ہزار647روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم82کھرب2ارب 79کروڑ89لاکھ 12ہزار558روپے سے بڑھ کر82کھرب51ارب24کروڑ51لاکھ 32ہزار205روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو 11ارب روپے مالیت کے 24کروڑ60لاکھ 70ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ پیر کو 10ارب روپے مالیت کے 25کروڑ18لاکھ 7ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو مجموعی طور پر 461کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 332کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،110میں کمی اور 19کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے ٹی پی ایل پراپرٹیز 3کروڑ9لاکھ ،غنی گلوبل 1کروڑ69لاکھ ،ٹی آر جی پاک لمیٹڈ 1کروڑ40لاکھ ،ورلڈ کال ٹیلی کام 1کروڑ24لاکھ اور ٹیلی کارڈ لمیٹڈ 1کروڑ8لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبار سے کولگیٹ پام کے حصص کی قیمت میں69.99روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے اسکے حصص کی قیمت بڑھ کر 2469.99روپے ہو گئی اسی طرح31.79روپے کے اضافے سے اللہ وسایا کے حصص کی قیمت بڑھ کر 455.71روپے ہو گئی جبکہ وائتھ پاک لمیٹڈ کے بھائو میں139.96روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت گھٹ کر1726.23روپے ہو گئی اسی طرح31.27روپے کی کمی سے اسماعیل انڈسٹریز کا بھائو کم ہو کر392.03روپے ہو گئی ۔