کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 34روپے، زیتون کے تیل کی قیمت میں 51روپے فی لیٹر کا اضافہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک)

یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے ایک بار پھر مختلف مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔ملک بھر کے یوٹیلٹی اسٹورز پر نئی قیمتوں کا اطلاق فوری ہو گا جبکہ مختلف برانڈز کے گھی، کوکنگ آئل، چائے اور اچار مہنگے کیے گئے ہیں۔کیچپ، ماچس، ڈیٹرجنٹ پاوڈر اور صابن کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔یوٹیلٹی اسٹورز پر چائے کی پتی کے 950گرام کے پیکٹ پر 40روپے اضافہ کر دیا گیا ہے جبکہ ہارپک کی ایک لیٹر بوتل کی قیمت میں 49روپے اضافہ کیا گیا ہے۔ ماچس کے پیکٹ کی قیمت میں 10روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔برانڈڈ ڈیٹرجنٹ پاوڈر کے پیکٹ پر 50روپے جبکہ زیتون کے تیل کی قیمت میں 51روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔ گھی کے ایک کلو کے پیکٹ پر 31روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔یوٹیلٹی اسٹورز پر کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 34روپے جبکہ ڈیڑھ لیٹر کولڈرنک کی قیمت میں 2روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اسی طرح ٹائلٹ سوپ کی قیمتوں میں 3روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔چکن اسپریڈ میں 50روپے فی لیٹر جبکہ مکس اچار کی قیمت میں 30روپے فی کلو اور کیچپ کی قیمت میں 10روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔