اسلام آباد (ویب ڈیسک)
پاکستان میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کوروناوائرس کے باعث مزید 70افراد جاں بحق ہوگئے۔ ملک بھرمیں کورونا کے باعث اموات کی مجموعی تعداد 24ہزار 783ہو گئی۔نیشنل کماند اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 3ہزار 239کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ،مزید 3ہزار 27مریض شفایاب ہو گئے۔ملک بھر میں کوروناکے مجموعی کیسز کی تعداد 11لاکھ 16ہزار 886ہو گئی۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24گھنٹے میں 51ہزار 982کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔گزشتہ 24گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 6.23فیصد رہی۔ ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 89ہزار 673مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 4ہزار 893مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 10لاکھ 2ہزار 430مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔گزشتہ 24گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 51 ہزار 982ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کل 1کروڑ 71لاکھ 15ہزار 272کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔پاکستان بھر میں اب تک کل 4کروڑ 47لاکھ 36ہزار 977کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک بار پھر دیگر صوبوں سے زیادہ 4 لاکھ 17ہزار 439ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کل اموات 6ہزار 556ہو گئیں۔پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 3لاکھ 77ہزار 208مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 11ہزار 479ہو چکی ہیں۔خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1لاکھ 55ہزار 153ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کل اموات 4ہزار 730ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 95ہزار 491کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کل 842افراد اس وبا سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 31ہزار 755مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 335افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 30ہزار 314مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کل 672مریض وفات پا چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں 9ہزار 526کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 169افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔