سسٹم سے پاک آرمی کو دشمن کے علاقے میں دور تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا
راولپنڈی (ویب ڈیسک)
پاکستان نے گائیڈڈ میزائل فتح ون کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق میزائل گائیڈ ملٹی لانچ میزائل سسٹم کا حصہ ہے۔ میزائل روایتی وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے یہ میزائل سسٹم مکمل طورپر پاکستانی سائنسدانوں اور انجینئرز نے تیار کیا ہے۔ ملٹی گائیڈڈلانچ راکٹ سسٹم کے تحت ہی اسے فائر کیا جاسکتا ہے اوریہ ہر طرح کا روایتی وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے اس سسٹم کے آنے سے پاکستان آرمی دشمن کے علاقے کے اندر دور تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا ۔ وزیراعظم عمران خان، صدرمملکت ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف کمیٹی اور تینوں مسلح افواج کے سربراہوں نے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی۔