اسلام آباد (ویب ڈیسک)
مہلک وبا کورونا وائرس کے وار تیز ہو گئے ،ملک بھر میںمزید141 افراد جان کی بازی ہار گئے، کل اموات کی تعداد 25 ہزار 220 ہوگئی۔گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں4199نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی ) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 73 لاکھ 97 ہزار 803 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 61 ہزار 410 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 10 لاکھ 19 ہزار 434 مریض شفا یاب ہوچکے ہیں جبکہ 5 ہزار 586 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے،ملک بھر میں گذشتہ کورونا کے مثبت کیسز کی شرح6.83 فیصد رہی ۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 199 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 11 لاکھ 35 ہزار 858 ہوگئی، پنجاب میں 3 لاکھ 83 ہزار 742، سندھ میں 4 لاکھ 24 ہزار 139، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 58 ہزار 243، بلوچستان میں 31 ہزار 928، گلگت بلتستان میں 9 ہزار 739، اسلام آباد میں 96 ہزار 980 جبکہ آزاد کشمیر میں 31 ہزار 87 کیسز رپورٹ ہوئے۔ پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 141 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 25 ہزار 220 ہوگئی۔ پنجاب میں 11 ہزار 633، سندھ میں 6 ہزار 698، خیبرپختونخوا میں 4 ہزار 839، اسلام آباد میں 855، بلوچستان میں 338، گلگت بلتستان میں 171 اور آزاد کشمیر میں 686 مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
#/S