کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 6.79 فیصد رہی

اسلام آباد (ویب ڈیسک)

مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میںمزید91 افراد جان کی بازی ہار گئے، کل اموات کی تعداد  25094تک پہنچ گئی،گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں4075نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)کی جانب سے منگل کو جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 73 لاکھ 36 ہزار 393 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 59 ہزار 943 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 10 لاکھ 15 ہزار 519 مریض شفایاب ہوچکے ہیں جبکہ 5 ہزار 513 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے،ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 6.79 فیصد رہی۔این سی او سی کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 75 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد  کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 11 لاکھ 31 ہزار 659 ہوگئی، پنجاب میں 3 لاکھ 82 ہزار 332، سندھ میں 4 لاکھ 22 ہزار 418، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 57 ہزار 721، بلوچستان میں 31 ہزار 865، گلگت بلتستان میں 9 ہزار 687، اسلام آباد میں 96 ہزار 771 جبکہ آزاد کشمیر میں 30 ہزار 865 کیسز رپورٹ ہوئے۔پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 91 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 25 ہزار 94 ہوگئی۔ پنجاب میں 11 ہزار 605، سندھ میں 6 ہزار 627، خیبرپختونخوا میں 4 ہزار 819، اسلام آباد میں 852، بلوچستان میں 336، گلگت بلتستان میں 170 اور آزاد کشمیر میں 685 مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔