KIEV, UKRAINE - 2018/10/20: Souvenir banknotes of 100 US dollars and 50 US dollars. (Photo by Pavlo Conchar/SOPA Images/LightRocket via Getty Images)

کراچی: ڈالر بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ پیٹرولیم مصنوعات سمیت اشیا خوردنوش کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ

انٹربینک میں ڈالر ایک روپیہ آٹھ پیسے اضافے سے66 روپے 28پیسے پر بند ہوا، اس سے یہ قیمت ستمبر 2020میں ریکارڈ کی گئی تھی

کراچی(ویب  نیوز) روپے کے مقابلے ڈالر تقریبا ایک سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ ڈالر مہنگا ہونے سے پیٹرولیم مصنوعات سمیت اشیا خوردنوش کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ روپیہ قدر کھو رہا ہے جبکہ ڈالر دن بہ دن جان پکڑ رہا ہے۔ انٹربینک میں ڈالر ایک روپیہ آٹھ پیسے اضافے سے تقریبا ایک سال کی بلند ترین سطح پر 166 روپے 28 پیسے پر بند ہوا، اس سے قبل ڈالر کی یہ قیمت ستمبر 2020 میں ریکارڈ کی گئی تھی۔دوسری جانب مئی 2021 سے اب تک ڈالر کے مقابلے روپیہ 9 فیصد یعنی 14 روپے سے زائد گرچکا ہے۔ ڈالر مہنگا ہونے سے بیرونی قرضوں کے بوجھ میں 1540 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔تجزیہ کاروں کے مطابق درآمد کنندگان کی جانب سے ڈالر طلب بڑھنے اور غیرملکی ادئیگیوں کے سبب ڈالر قیمت میں مسلسل اضافے کا رجحان جاری ہے۔ ڈالر مہنگا ہونے سے درآمدی اشیا جس میں پیٹرول، ڈیزل، کھانے کا تیل، دالیں، موٹر سائیکل اور گاڑیوں کے پارٹس سب کچھ مزید مہنگا ہوجائے گا۔

کراچی:عالمی مارکیٹ میں سونا فی اونس12ڈالرزسستا۔ پاکستان میں  قیمت مستحکم

فی تولہ 1لاکھ10ہزار، دس گرام94ہزار307روپے جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت1430روپے ریکارڈ کی گئی

کراچی(صباح نیوز) عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں12ڈالرز کی کمی ہوئی جس کے بعد سونے کی فی اونس قیمت1794ڈالر کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی کے باوجود مقامی سطح پر سونے کی قیمت1لاکھ10ہزاراوردس گرام سونے کی قیمت94ہزار307روپے جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت1430روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی۔

#/S