کراچی:پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مسلسل دوسرے روزمندی۔سرمایہ کاروں کے17ارب 51کروڑروپے سے زائد ڈوب گئے
کے ایس ای100انڈیکس کی تین نفسیاتی حدیں گر گئیں۔47700پوائنٹس کی سطح سے نیچے بند ہوا۔61.49فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں
کراچی(ویب نیوز)پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مسلسل دوسرے روز بدھ کو بھی کاروبار حصص پرمندی کے بادل چھائے رہے،کے ایس ای100انڈیکس 47800 سے گر کر47700پوائنٹس کی سطح سے نیچے بند ہوا،مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے17ارب 51کروڑروپے سے زائد ڈوب گئے ۔کاروباری مندی کے سبب61.49فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔منگل کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ کاروبار کے آغاز سے ہی مندی کی لپیٹ میں رہی،منافع خوری کی خاطر فروخت کے دبائو کے سبب کے ایس ای100انڈیکس 48100،48000،47900اور47800پوائنٹس کی4نفسیاتی حدسے گر گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو کے ایس ای100انڈیکس میں 192.81پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس47828.71پوائنٹس سے گھٹ کر 47635.90پوائنٹس رہ گیا۔کے ایس ای 30انڈیکس 75.89پوائنٹس گھٹ کر19090.13پوائنٹس ، کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس89.31پوائنٹس گھٹ کر 32570.24پوائنٹس اور کے ایم آئی 30 انڈیکس390.05پوائنٹس کے خسارے سے77398.87پوائنٹس پر بند ہوا ۔کاروباری سرگرمیوں میں مندی کی وجہ سے مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ17ارب51کروڑ98لاکھ87ہزار529روپے کی کمی سے 83کھرب42ارب35کروڑ32لاکھ 30ہزر699روپے رہگیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو 38کروڑ46لاکھ27ہزار442 حصص کے سودے ہوئے جبکہ منگل کو 39کروڑ49لاکھ53ہزار689 حصص کاکاروبار ہوا تھا۔شیئرز مارکیٹ میں بدھ کو مجموعی طور پر479کمپنیوں کا کاروبار ہو ا جس میں سے 177کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،282میں کمی اور20کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے ورلڈ کال ٹیلی کام3کروڑ80لاکھ ، اذگارڈ نائن 3کروڑ33لاکھ،غنی گلو ہول 2کروڑ20لاکھ سودوں کے اعتبار سے سرفہرست رہے ۔قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبار سے نمایاں اضافہ وائتھ پاکستان اور االلہ وسایا ٹیکسٹائل کے شیئرز کے داموں میں رہا جن کے دام 82.24روپے اور39.49روپے بڑھ کر بالترتیب1781.29روپے اور566.11روپے ہوگئے جبکہ نمایاں کمی پاک سروسز اورسفائر فائبر کے حصص کے بھائو میں رہی جن کی قیمتیں70روپے اور59.01روپے کے خسارے سے بالترتیب1005روپے اور806روپے رہ گئیں۔