اسلام آباد (ویب ڈیسک)
مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں مزید 85 افراد جاں بحق ہوگئے، اموات کی تعداد 25320ہو گئی،گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں 4553نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی اوسی) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 74 لاکھ 59 ہزار 249 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 61 ہزار 466 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 10 لاکھ 22 ہزار 847 مریض شفایاب ہوچکے ہیں جبکہ 5 ہزار 476 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ملک بھرمیں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 7.4 فیصد رہی۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 553 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد ملک بھرمیں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 11 لاکھ 40 ہزار 411 ہوگئی، پنجاب میں 3 لاکھ 85 ہزار 258، سندھ میں 4 لاکھ 25 ہزار 570، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 58 ہزار 964، بلوچستان میں 32 ہزار 14، گلگت بلتستان میں 9 ہزار 769، اسلام آباد میں 97 ہزار 542 جبکہ آزاد کشمیر میں 31 ہزار 294 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں کورونا سے ایک دن میں 85 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 25 ہزار 320 ہوگئی۔ پنجاب میں 11 ہزار 666، سندھ میں 6 ہزار 742، خیبرپختونخوا میں 4 ہزار 859، اسلام آباد میں 856، بلوچستان میں 338، گلگت بلتستان میں 171 اور آزاد کشمیر میں 688 مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں۔