نیویارک،پیرس ،انقرہ (ویب ڈیسک)
مہلک کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں4477144ہوگئیں،مصدقہ کیسز 21کروڑ47لاکھ66ہزار838سے تجاوز کر گئے ۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق ۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 81 لاکھ 89 ہزار 707 مریض ہسپتا لوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 13 ہزار مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 19 کروڑ 20 لاکھ 99 ہزار 987 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔کورونا سے متاثرہ ممالک میں امریکا پہلے نمبر پر جہاں اس وائرس سے اب تک 6 لاکھ 49 ہزار 680 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 91 لاکھ 57ہزار 249 ہو چکی ہے۔ بھارت کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک میںدوسرے نمبر پر جہاں 4 لاکھ 36 ہزار 396 ہلاکتیں ہو چکیں جبکہ اس سے متاثرہ 3 کروڑ 25 لاکھ 58 ہزار 530 مریض سامنے آ چکے ہیں۔ برازیل میں 5 لاکھ 76 ہزار 730 ہلاکتیں ہو چکیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 کروڑ 6 لاکھ 45 ہزار 537 ہو گئی۔کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 1 لاکھ 78 ہزار 423 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 68 لاکھ 4 ہزار 910 ہو چکی ہے۔ فرانس میں کورونا وائرس کی وبا سے مجموعی اموات 1 لاکھ 13 ہزار 665 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 66 لاکھ 73 ہزار 336 رپورٹ ہوئے۔برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 32 ہزار 3 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 65 لاکھ 90 ہزار 747 ہو چکی ہے۔ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 55 ہزار 212 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کیسز 62 لاکھ 73 ہزار 681 ہو چکے ہیں۔ارجنٹینا میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات 1 لاکھ 10 ہزار 966 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 51 لاکھ 55 ہزار 79 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔کولمبیا میں کورونا وائرس 1 لاکھ 24 ہزار 474 زندگیاں نگِل چکا جبکہ اب تک اس موذی وبا کے 48 لاکھ 97 ہزار 150 کیسز رپورٹ ہوئے ۔سپین اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس سے کل اموات کی تعداد 83 ہزار 690 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 48 لاکھ 15 ہزار 205 ہو گئے۔سعودی عرب اسی فہرست میں 49 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 8 ہزار 505 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں کورونا مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 43 ہزار 28 تک جا پہنچی ۔ چین میں کورونا مریضوں کی تعداد 94 ہزار 733 ہو چکی ہے جبکہ کل ہلاکتوں کی تعداد کافی عرصے سے 4 ہزار 636 پر رکی ہوئی ہے۔