کابل (ویب ڈیسک)
افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ایئر پورٹ پر ہونے والے 3 دھماکوں میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 90 تک پہنچ گئی جبکہ 130 سے زائد افراد زخمی ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 13 امریکی اہلکار بھی شامل ہیں، دھماکے سے اموات میں اضافے کا خدشہ ہے،دھماکوں میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے مختلف ہسپتا لوں میں زیر علاج ہیں۔ یا درہے کہ امریکا، برطانیہ اور آسٹریلیا نے ہی اپنے شہریوں کو کابل ایئر پورٹ کے قریب جانے سے منع کیا تھا۔کابل ایئر پورٹ پر ہونے والے پہلا دھماکا خودکش تھا جو ایئر پورٹ کے ایبے گیٹ پر ہوا، اس کے نتیجے میں امریکی اور افغان شہریوں کا جانی نقصان ہوا۔دوسرا دھماکا ایبے گیٹ سے کچھ فاصلے پر واقع بیرن ہوٹل کے قریب ہوا، اس میں بھی کئی لوگ زخمی ہوئے۔بیرن ہوٹل وہ مقام ہے جسے مغربی ممالک اپنے شہریوں کے انخلا کے لیے استعمال کر رہے تھے۔ایئر پورٹ پر گن فائر کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔امریکی حکام کے مطابق دونوں دھماکے منظم منصوبہ بندی کے تحت کئے گئے۔