کراچی :اسٹاک مارکیٹ مسلسل چوتھے دن بھی مندی کی لپیٹ میں رہی

کراچی( ویب  نیوز)

پاکستان اسٹاک مارکیٹ مسلسل چوتھے دن بھی مندی کی لپیٹ میں رہی ،جمعہ کو کے ایس ای100انڈیکس مزید200پوائنٹس گھٹ گیا جبکہ مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 34ارب روپے سے زائد ڈوب گئے ،کاروباری مندی سے 69.08فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو بھی مندی کے بادل چھائے رہے ،مسلسل مندی کی صورتحال کے سبب نئی سرمایہ کاری کا سلسلہ رکنے اور منافع کی خاطر فروخت کے دبائو سے مارکیٹ مندی کی زد میں آ گئی۔جمعہ کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کے ایس ای100انڈیکس میں226.74پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے انڈیکس 47363.27پوائنٹس سے گھٹ کر 47136.53پوائنٹس پر آگیا اسی طرح 40.11پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس 18953.90پوائنٹس سے گھٹ کر 18913.79پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس32364.42پوائنٹس سے کم ہو کر32229.17پوائنٹس پر بند ہوا ۔کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں34ارب71کروڑ51لاکھ51ہزار604روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 82کھرب 85ارب37کروڑ20لاکھ55ہزار 970روپے سے گھٹ کر82کھرب50ارب65کروڑ69لاکھ 4ہزار366روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو 13ارب روپے مالیت کے38کروڑ23لاکھ73ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ جمعرات کو 11ارب روپے مالیت کے 36کروڑ8لاکھ12ہزار حصص کے سودے تھے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو مجموعی طور پر 469کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 128کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،324میں کمی اور 17کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے ورلڈ کال ٹیلی کام 3کروڑ16لاکھ ،کے الیکٹرک لمیٹڈ 2کروڑ64لاکھ ،بائیکو پیٹرولیم 2کروڑ،یوسف ویوونگ1کروڑ97لاکھ اور بینک آف پنجاب 1کروڑ79لاکھ حصص کے سودوں سے سر فہرست رہے ۔قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبار سے وائتھ پاک لمیتڈ  کے بھائو میں 78.30روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے اسکے حصص کی قیمت بڑھ کر 1874.00روپے ہو گئی اسی طرح 75.00روپے کے اضافے سے رفحان میظ کا بھائو بڑھ کر10025.00روپے ہو گئی جبکہ نیسلے پاکستان کے حصص کی قیمت میں50.00روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت گھٹ کر 5600.00روپے ہو گئی اسی طرح 36.08روپے کی کمی سے سروس انڈسٹریز لمیٹڈ کے حصص کی قیمت گھٹ کر 465.93روپے پر آ گئی ۔
#/S