پائیداراقتصادی ترقی کے لیے 14 اہم شعبوں کاپروگرام خوش آئند ہے’کارپٹ ایسوسی ایشن
برآمدات کے فرو غ کیلئے بلاتفریق معاونت دی جائے ،ریفنڈزکی ادائیگی کا طریق کارآسان کیا جائے
لاہور (ویب نیوز)پاکستان کارپٹ مینوفیکچررزاینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے حکومت کی جانب سے مختصر، درمیانی اور طویل لمدت منصوبے پر مشتمل پائیداراقتصادی ترقی کے لیے 14 اہم شعبوں کے پروگرام کوخوش آئند قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ مجوزہ منصوبے کی کامیابی کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کو فروغ دیا جائے ، حکومت کسی بھی مجوزہ طویل المدت پالیسی کے اجراء سے قبل پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر اس کا اجراء کرے اورنتائج کو جانچتے ہوئے اس پر پیشرفت کی جائے ۔ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین ریاض احمد نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کسی بھی شعبے کیلئے مرتب کی گئی پالیسی کی کامیابی کیلئے اسٹیک ہولڈرزکی مشاورت کویقینی بنایاجائے ۔
برآمدات کے فرو غ کیلئے بلاتفریق ریلیف ،مراعات اورمعاونت دی جائے اورخاص طو رپرریفنڈز کی ادائیگی کے طریق کار کوتبدیل کرکے اسے آسان بنایاجائے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو اپنے اعلان کردہ منصوبوں کی ذمہ داری لینی چاہیے اور قوم کو اس کے مثبت یا منفی جوبھی نتائج ہوںان سے آگا ہ کیاجائے تاکہ عوام کاحکومت پر اعتمادمضبوط ہوسکے۔ ریاض احمد نے کہاکہ پاکستان کے ہاتھ سے بنے ہوئے قالینوں کی مصنوعات پوری دنیامیںاپنی منفرد پہچان کی حامل ہیں لیکن حالیہ چندسالوںمیں پیداواری لاگت بڑھنے،برآمدات میں حائل رکاوٹوں ،طورخم کے راستے جزوی تیار خام مال کی درآمد پر عائد ڈیوٹیزاورسپلائرز کے مسائل اوراسٹیٹ بینک کی انتہائی سخت پالیسیوںکی وجہ سے یہ صنعت شدید مشکلات سے دوچارہے۔ انہوں نے کہا کہ مشیر تجارت عبدالرزاق دائود سیملاقات کر کے انہیںدیرینہ مسائل سے آگاہ کیا گیا ہے اور انہوںنے ان مسائل کوحل کرانے کیلئے مثبت پیشرفت بھی کی ہے جس پر ان کے شکرگزارہیں،جب تک تمام مسائل حل نہیںہوںگے اس صنعت کوتقویت نہیںمل سکتی ۔