بروقت اقدامات کی وجہ سے چیلنجز کے باوجود پاکستان کی سرحدیں محفوظ ہیں، آرمی چیف

ہم کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں، پاک فوج کشمیر کاز کی مکمل حمایت کرتی ہے

دنیا کو معلوم ہونا چاہیے کہ مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے بغیر امن اور استحکام خواب رہے گا

مسلح افواج نے قوم کے تعاون سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے مثال کامیابیاں حاصل کیں، جنرل قمر جاوید باجوہ کی دفاعی کمیٹیوں کے وفد سے گفتگو

پارلیمانی کشمیر کمیٹی، سینیٹ اور قومی اسمبلی کی دفاعی کمیٹیوں پر مشتمل وفد کا جی ایچ کیو کا دورہ ، وفد نے آرمی چیفکے ساتھ ایک مکمل انٹرایکٹو سیشن کیا،آئی ایس پی آر

راولپنڈی(ویب  نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ مغربی زون کی بارڈر مینجمنٹ کے لیے ہمارے بروقت اقدامات کی وجہ سے آج چیلنجز کے باوجود پاکستان کی سرحدیں محفوظ ہیں، ہم کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں، پاک فوج کشمیر کاز کی مکمل حمایت کرتی ہے،پاک افواج کشمیری عوام کے ساتھ کھڑی ہے، دنیا کو معلوم ہونا چاہیے کہ مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے بغیر امن اور استحکام خواب رہے گا ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق پارلیمانی کشمیر کمیٹی، سینیٹ اور قومی اسمبلی کی دفاعی کمیٹیوں پر مشتمل وفد نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا، وفد نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ساتھ ایک مکمل انٹرایکٹو سیشن کیا، وفد کوموجودہ ملکی سیکیورٹی ،داخلی و خارجی ،افغانستان، سرحدوں کی صورت حال، امن و استحکام کے لیے پاک فوج کی کوششوں، مسئلہ کشمیر اور پاک امریکہ تعلقات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔آرمی چیف نے شرکاء کے سوالات کے مفصل جوابات دیئے ۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے قوم کے تعاون سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے مثال کامیابیاں حاصل کی ہیں، قوم کے تعاون سے ملک میں صورتحال بہتر ہوئی ،مغربی زون پر بارڈر منیجمنٹ کے بروقت اقدامات کے ثمرات آ رہے ہیں،مغربی زون کی بارڈر مینجمنٹ کے لیے ہمارے بروقت اقدامات کی وجہ سے آج چیلنجز کے باوجود پاکستان کی سرحدیں محفوظ ہیں۔آرمی چیف نے خطے کی پائیدار ترقی کے لیے افغانستان میں امن کی بحالی کی اہمیت کو اجاگر کیا اور کشمیر کاز اور کشمیری عوام کے لیے پاک فوج کی حمایت اور عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کشمیر کاز کی مکمل حمایت کرتی ہے،پاک افواج کشمیری عوام کے ساتھ کھڑی ہے، دنیا کو معلوم ہونا چاہیے کہ مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے بغیر امن اور استحکام خواب رہے گا جب کہ ہم کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔