مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں4524091ہو گئیں ،کیسز21کروڑ79لاکھ25ہزار862 سے تجاوز کر گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں 1 کروڑ 85 لاکھ 95 ہزار 818 مریض ہسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 13 ہزار 697 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 19 کروڑ 48 لاکھ 5 ہزار 953 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ۔کورونا سے متاثرہ ممالک میںامریکہ پہلے نمبر پر جہاں ہلاکتیں656393ہوگئیں،کیسز3کروڑ99لاکھ46ہزار708سے بڑھ گئے ۔بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبرپرجہاں ہلاکتیں438592ہو گئیں،کیسز3کروڑ27لاکھ68ہزار880سے زائد ہو گئے ۔برازیل میں کورونا سے 579643افراد لقمہ اجل بن گئے ،متاثرین کی تعداد2کروڑ7لاکھ52ہزار281تک پہنچ گئی ۔ ۔کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 1 لاکھ 82 ہزار 429 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 69 لاکھ 1 ہزار 152 ہو چکی ۔برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 32 ہزار 485 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 67 لاکھ 57 ہزار 650 ہو چکی ۔فرانس میں کورونا وائرس کی وبا سے مجموعی اموات 1 لاکھ 14 ہزار 308 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 67 لاکھ 46 ہزار 283 رپورٹ ہوئے ہیں۔ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 56 ہزار 458 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کیسز 63 لاکھ 66 ہزار 438 ہو چکے ہیں۔ارجنٹینا میں کورونا کی وبا سے اموات 1 لاکھ 11 ہزار 607 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 51 لاکھ 78 ہزار 889 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ۔ایران میں کورونا وائرس سے کل اموات کی تعداد 1 لاکھ 7 ہزار 151 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 49 لاکھ 60 ہزار 744 ہو گئے۔کولمبیا اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر پہنچ گیا جہاں کورونا وائرس 1 لاکھ 24 ہزار 883 زندگیاں نگِل چکا جبکہ اب تک اس موذی وبا کے 49 لاکھ 7 ہزار 264 کیسز رپورٹ ہوئے ۔سعودی عرب اسی فہرست میں 50 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 8 ہزار 539 رپورٹ ہوئیں جبکہ مملکت میں کورونا مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 44 ہزار 225 تک جا پہنچی ۔ چین میں کورونا مریضوں کی تعداد 94 ہزار 879 ہو چکی جبکہ کل ہلاکتوں کی تعداد کافی عرصے سے 4 ہزار 636 پر رکی ہوئی ہے۔mk
#/S