کورونا کے وار تیز ، ملک بھر میں مزید118افراد جاں بحق
مریضوں کی کل تعداد 25788تک پہنچ گئیں،3838نئے کیسز رپورٹ. کورونا کے کیسز کے مثبت آنے کی شرح7.36فیصد تک پہنچ گئی
اسلام آباد ( ویب نیوز)کورونا وائرس کے وار تیز ہو گئے ،ملک بھر میں عالمی وباء کوروناوائرس کے مزید118مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی کل تعداد25788تک پہنچ گئی جبکہ گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے3838نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد94573تک پہنچ گئی ، ملک میں کوروناوائرس کے کیسز کے مثبت آنے کی شرح7.36فیصد تک پہنچ گئی ۔ این سی او سی کے مطابق اب تک4 کروڑ14لاکھ77ہزار587 افراد کو کوروناوائرس ویکسین کی پہلی خوراک لگائی جاچکی ہے جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران8لاکھ31ہزار226فراد کو کوروناوائرس ویکسین کی پہلی خوراک لگائی گئی۔ اب تک1کروڑ 61لاکھ71ہزار867افراد کو مکمل کوروناوائرس کی ویکسین لگائی جاچکی ہے جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں4لاکھ94ہزار123افراد کو کوروناوائرس ویکسین کی دوسری خوراک لگائی گئی۔ اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس ویکسین کی5 کروڑ33 لاکھ14ہزار628خوراکیں لگائی جاچکی ہیں جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھرمیں11 لاکھ1ہزار973کوروناوائرس ویکسین کی خوراکیں لگائی گئیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی)کی جانب سے منگل کے روز ملک میں کوروناوائرس کے حوالے سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق پاکستان اب تک کورکوناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 12لاکھ66ہزار215تک پہنچ گئی ۔ اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس کے10 لاکھ39 ہزار758مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں