اسلام آباد (ویب ڈیسک)

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شہباز شریف اوربلاول بھٹو نے الیکشن اصلاحات اورپی  ایم ڈی اے کا ایک لفظ نہیں پڑھا۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں کہا کہ شہباز شریف اور بلاول بھٹو نے الیکشن اصلاحات اور  پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی (پی ایم ڈی اے )کا ایک لفظ نہیں پڑھا نہ ہی انہیںکوئی پتہ ہے کہ تجاویز ہیں کیا،ہمارے ہاں اپوزیشن کا ایک ہی رول ہے کہ حکومت کے مخالف شیطان سے بھی اتحاد ہو جائے تو کرنا ہے ،ایسے لوگ پاکستان کی قیادت کے خواہشمند ہیں جن کے اپنے فیصلے بھی اور لوگ کرتے ہیں۔