اسلام آباد (ویب ڈیسک)
ملک بھر میں17سال کے افراد کو کورونا ویکسین لگانے کے عمل کا آغاز ہوگیا۔ این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں قائم مختلف ویکسین سینٹرز پر ویکسینیشن کا عمل جاری ہے، کم قوت مدافعت والے 17 سال والوں کو فائزر ویکسین لگائی جائے گی۔ گائڈ لائنز کے مطابق ویکسین لگوانے والوں کو کم قوت مدافعت کے میڈیکل دستاویزات بطور ثبوت دینا ہوں گے ۔