ڈالر کی اونچی اڑان، پاکستان کو دسمبر کے آخر تک 9.7 ارب ڈالر کے خسارے کا سامنا
ماضی میں کسی 12 ماہ کے کیلینڈر میں اتنا بڑا خسارہ سامنے نہیں آیا
اسلام آباد( ویب نیوز)ڈالر کی اونچی اڑان پاکستان کو دسمبر کے آخر تک 9.7 ارب ڈالر کے خسارے کا سامنا۔ آئی آیم ایف، ورلڈ بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک کو ڈالر میں آمدنی اور ادائیگیوں کے فرق سے آگاہ کردیا گیا۔ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئندہ 4 ماہ میں ڈالر میں آمدنی اور ادائیگیوں کے فرق کا نیا اندازہ لگایا گیا ہے، یہی اعدادوشمار آئی ایم ایف، ورلڈ بینک اور ایشیائی ترقیاتی بنک کے ساتھ شیئر کر دیئے گئے ہیں۔ماضی میں کسی 12 ماہ کے کیلینڈر میں اتنا بڑا خسارہ سامنے نہیں آیا۔ ڈالر میں آئندہ چار ماہ میں 44.3 ملین ڈالر کے ذخائر جمع ہوسکیں گے۔ ادائیگیاں 54 ارب ڈالر کی کرنا پڑیں گی۔ آئندہ 4 ماہ 24 ارب ڈالر کے فارن کرنسی ذخائر کے ساتھ 16 ارب ڈالر کی ایکسپورٹ اور ترسیلات زر موصول ہونے کا اندازہ ہے۔1.8 ارب ڈالر آئی ایم ایف اور 2.5 ارب ڈالر دیگر ذرائع سے موصول ہونگے ۔۔ ادائیگیوں اور وصولیوں میں 9.7 ڈالر کے فرق کو کم کرنے کیلئے بانڈز اور نئے قرضے لینے کا شیڈول بھی زیر غور ہے