اسلام آباد (ویب ڈیسک)

ملک میں ایک ہفتے کے دوران 20کلو آٹے کا تھیلا 70روپے تک مہنگا ہو گیا۔ وفاقی ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق آٹا سب سے زیادہ مہنگا کراچی میں ہوا، کراچی میں 20کلو آٹے کا تھیلا 1350روپے تک فروخت ہوا۔خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے پنجاب فلور ملز ایسوسی ایشن نے آٹے کا 20کلو گرام کا تھیلا 30 روپے مہنگا کر دیا تھا۔آٹے کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق چیئرمین پنجاب فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضاکا کہنا تھا کہ20کلو آٹے کا تھیلا 30 روپے مہنگا کر دیا گیا ہے جس کے بعد تھیلے کی ایکس مل قیمت 1150روپے اور پرچون قیمت 1180روپے ہو گئی ہے۔دوسری جانب ادارہ شماریات کی جانب سے جاری مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ میں بھی مہنگائی کی شرح میں0.67فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیاتھا۔اعداد و شمار کے مطابق ،گزشتہ ہفتے چینی، آٹا، مرغی، لہسن، بیف، مٹن، کوکنگ آئل اور گھی سمیت 17اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔