دو طرح کے لوگ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کیخلاف ہیں،وفاقی وزیر اطلاعات کا ٹوئٹرپربیان
اسلام آباد (ویب ڈیسک)
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ایم ڈی اے کے بارے میں تحفظات دور کئے جائیں گے۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں کہا کہ دو طرح کے لوگ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کیخلاف ہیں ایک جو سیاسی بدنیتی کی بنیاد پر اس سارے معاملے میں خلاف رائے دینا چاہتے ہیں دوسرے وہ جنہیں ٹیکنالوجی کا کوئی پتہ نہیں اور نہ ہی انہوں نے اسے سمجھنے کی کوئی کوشش کی ہے۔دوسری جانب وفاقی وزیراطلاعات چوہدری فواد چوہدری سے راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے عہدیداران نے ملاقات کی ،اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ حکومت میڈیا کی آزادی پر کامل یقین رکھتی ہے، پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے بارے میں تحفظات دور کئے جائیں گے.