سرگودھا (ویب ڈیسک)
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر کے42 کنٹونمنٹ بورڈز کے الیکشن کے انتظامات مکمل کرلیں، تعینات عملہ کو ہفتہ کو بیلٹ پیپرز اور دیگر سامان دیا جائے گا، اتوار کو 12ستمبر کو پولنگ ہوگی، سرگودھا سمیت ملک بھر 42 کنٹونمنٹ بورڈز کے سی او آفس میں اور ڈی پی او آفسز میں کنٹرول روم قائم کردئیے گئے، انتہائی حساس قرار دئیے گئے پولنگ سٹیشن پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کر دئیے گئے۔ الیکشن کمیشن نے اتوار کو سرگودھا سمیت ملک بھر کے 42 کنٹونمنٹ بورڈز میں ہونے والے انتخابات تمام انتظامات مکمل کرلیں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تمام صوبائی الیکشن کمشنرز کو پرامن اور منصفانہ الیکشن کروانے کی ہدایت جاری کر رکھی ہے۔ ہفتہ کو سرگودھا سمیت ملک بھر کے 42 کنٹونمنٹ بورڑز میں تعینات عملہ کو بیلٹ پیپرز و دیگر سامان فراہم کیا جائیگا۔