صاف پانی ریفرنس ، شہباز شریف کی بیٹی اور داماد کی جائیدادیں قرق
شریک ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر دلائل طلب ،سماعت 23ستمبر تک ملتوی
لاہور ( ویب نیوز)صاف پانی ریفرنس میں شہباز شریف کی بیٹی اور داماد کی جائیدادیں قرق کرلی گئیں۔ہفتہ کو لاہور کی احتساب عدالت میں صاف پانی ریفرنس سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،شہباز شریف کی بیٹی رابعہ عمران اور داماد عمران علی کی جائیداد قرقی کی رپورٹ احتساب عدالت میں جمع کرائی گئی، عدالت نے دیگر شریک ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر دلائل طلب کرنے کے بعد کارروائی 23 ستمبر تک ملتوی کردی۔mk