مرکزی بینک کی مداخلت کے بعد انٹربینک میں ڈالر 168 روپے 18 پیسے پر آگیا۔ اوپن مارکیٹ میں بھی 80 پیسے سستا ہوا
کراچی (ویب ڈیسک)
ڈالر کی بڑھتی قیمت پر اسٹیٹ بینک نے ایکشن لیا تو انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی واقع ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق ملکی تبادلہ مارکیٹوں میں مسلسل کئی روز اضافے کے بعد جمعرات کے روزڈالر کا بھاو 94 پیسے کم ہوا ہے۔ مرکزی بینک کی مداخلت کے بعد انٹربینک میں ڈالر94 پیسے نیچے آگیا۔انٹربینک میں ڈالر 169 روپے 12 پیسے کی بلند سطح سے کم ہوکر 168 روپے 18 پیسے پر آگیا۔ ایک وقت میں ڈالر 1 روپے 52 پیسے تک کم ہو کر 167 روپے 60 پیسے کی سطح پر آگیا تھا لیکن کاروبار کے اختتام پر ایک امریکی ڈالر کی قیمت ایک 168 روپے 18 پیسے رہی۔ اسی طرح اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاو 80 پیسے کمی سے 168 روپے 80 پیسے رہا۔