شہباز شریف جعلی اکائونٹس کیس، نجی بینک کے وائس پریذیڈنٹ عاصم سوری گرفتار
عاصم سوری کے ساتھ رابطوں کے انکشاف پر ایف آئی اے کے سابق ڈائریکٹر لاہور کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل
لاہور(ویب نیوز)پاکستان مسلم لیگ( ن )کے صدر شہباز شریف کے خلاف جعلی اکانٹس کیس میں ایف آئی اے نے نجی بینک کے وائس پریزیڈنٹ کو گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے لاہور نے شہباز شریف فیملی کے جعلی بینک اکائونٹس میں بینکرز اور گواہان پر دبائو ڈالنے کے الزام میں نجی بینک کے وائس پریذیڈنٹ اور ہیڈ آف کمپلائنس عاصم سوری کو گرفتار کر لیا۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے عاصم سوری کے ساتھ رابطوں کے انکشاف پر ایف آئی اے کے سابق ڈائریکٹر لاہور اظہر محمود کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔ اظہر محمود ایف آئی اے میں بطور ایڈیشنل ڈائریکٹر بینکنگ سرکل کے ہیڈ رہ چکے ہیں۔