سربراہان مملکت کے درمیان تحائف کاتبادلہ بین الریاستی تعلقات کاعکاس ہوتاہے، کابینہ ڈویژن

اسلام آباد (ویب ڈیسک)

کابینہ ڈویژن نے عمران خان کو بطوروزیراعظم ملنے والے تحائف کوکلاسیفائیڈقراردیتے ہوئے انفارمیشن کمیشن آف پاکستان کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان انفارمیشن کمیشن اور درخواست گزار کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔اسسٹنٹ اٹارنی جنرل عتیق الرحمان صدیقی کیس کی پیروی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے۔ کابینہ ڈویژن کا کہنا ہے کہ سربراہان مملکت کے درمیان تحائف کاتبادلہ بین الریاستی تعلقات کاعکاس ہوتاہے۔ایسے تحائف کی تفصیل اجرا سے میڈیا ہائپ اورغیرضروری خبریں پھیلیں گی۔ بے بنیادخبریں پھیلنے سے مختلف ممالک کیساتھ تعلقات متاثر اورملکی وقارمجروح ہوگا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان انفارمیشن کمیشن اور درخواست گزار کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب نے نوٹسز جاری کیے۔