آپ خود ہار نہ مانے، شکست آپ کو ہرا نہیں سکتی، عمران خان
ہمیں مافیا کا سامنا ہے،کرپٹ نظام سے مستفید ہونے والے ووٹنگ مشین کی مخالفت کررہے ہیں
ملک میں ہر الیکشن متنازعہ ہو جاتا ہے، ای وی ایم پاکستان کے سارے مسائل حل کر دیگی
ہر الیکشن میں دھاندلی کی شکایت ہوتی ہے مگر کوئی تجویزنہیں دیتا کیسے مسئلہ دورکریں
حکومت کے تین سال میں جتنا سیکھا اتنا زندگی میں نہیں سیکھا، کیونکہ سب سے زیادہ مشکل وقت یہ تھا
ضروری ہے ہم اپنی حکومت کے آخری دو سال اہداف مقرر کرکے ان کا سہہ ماہی جائزہ لیں، رواں سال ہمارے لیے بہت اہم ہے
اگر آج تھوڑے سے یہودی دنیا میں سب سے طاقتور ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ سب سے زیادہ پڑھے لکھے ہیں
وزیراعظم کا وزرا ء کے ساتھ پرفارمنس ایگریمنٹ پر دستخط کی تقریب سے خطاب
اسلام آباد( ویب نیوز)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمیں مافیا کا سامنا ہے، کرپٹ نظام سے مستفید ہونے والے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی مخالفت کررہے ہیں،ملک میں ہر الیکشن متنازعہ ہو جاتا ہے، ای وی ایم پاکستان کے سارے مسائل حل کر دیگی،میری زندگی کا تجربہ یہ ہے کہ جب تک آپ خود ہار نہیں مانتے، شکست آپ کو ہرا نہیں سکتی۔ اسلام آباد میں وفاقی وزرا ء کے ساتھ پرفارمنس ایگریمنٹ پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا ضروری ہے ہم اپنی حکومت کے آخری دو سال اہداف مقرر کرکے ان کا سہہ ماہی جائزہ لیں، رواں ایک سال ہمارے لیے بہت اہم ہے، ہم نے رواں سال اہداف مکمل کیے تو آئندہ سال آسان ہوگا، حکومت میں ہوتے ہوئے اپنی کارکردگی کا جائزہ لینا ضروری ہے۔عمران خان نے کہا کہ حکومت کے تین سال میں جتنا سیکھا اتنا زندگی میں نہیں سیکھا، کیونکہ سب سے زیادہ مشکل وقت یہ تھا، انسان کا پتہ ہی مشکل وقت میں پتہ چلتا ہے، جو انسان محنت نہیں کرتا وہ ترقی نہیں کرسکتا، اگر آج تھوڑے سے یہودی دنیا میں سب سے طاقتور ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ سب سے زیادہ پڑھے لکھے ہیں، امریکا کی ہر یونی ورسٹی میں یہودی بیٹھے ہیں کیونکہ وہ محنت کرتے ہیں، مشکل وقت میں صبر کرنے سے اگلی مشکل میں بقا کی صلاحیت بڑھ جاتی ہے، حکومت کے تین سال کا زندگی سے موازنہ کرتا ہوں، جتنا تین سال میں سیکھا ہے اتنا زندگی میں کبھی نہیں سیکھا، سب سے مشکل وقت یہی تھا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم سارے مافیا کے سامنے کھڑے ہیں،