مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کیس کی پیروی کیلئے سینئر وکیل عرفان قادر کی خدمات حاصل کرلیں
اسلام آباد (ویب ڈیسک)
اسلام آباد ہائیکورٹ نے مریم نواز کی مہلت کی استدعا منظور کرتے ہوئے ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں سزاکے خلاف اپیل کی سماعت چھ اکتوبر تک ملتوی کردی ہے ، اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے مریم نواز اور ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کی اپیلوں کی سماعت کی ،تو عدالت کو بتایا گیا کہ مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کیس کی پیروی کیلئے سینئر وکیل عرفان قادر کی خدمات حاصل کرلی ہیں ، مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تاررڑ نے عدالت کوبتایا کہ مریم نواز کے نئے وکیل عرفان قادر ہوں گے، نئے وکیل کیساتھ ملکر نئے حقائق لانے کی درخواست بھی تیار کرنی ہے،ہمیں چار ہفتوں کا وقت دیا جائے تاکہ تیاری کر سکیں، اس پر جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ یہ درخواست آپ کو نہیں نئے وکیل کو کرنی چاہئیے ، عدالت کا کوئی احترام ہوتا ہے کوئی طریقہ کار ہوتا ہے، اس سے ایک تاثر جوتا ہے کہ آپ تاخیری حربے آزما رہے ہیں، آپ کا پورا خاندان وکیلوں ججوں کا ہے آپ کو ہی وکیل کیوں نہیں کر لیا گیا،نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ عطا تارڑ خود بھی قابل وکیل ہیں ، اس پر عطا تارڑ نے جواب دیا کہ ہمیں اب نیب پراسیکیوٹر نہیں بتا سکتے کہ کس نے وکیل بننا ہے کس نے نہیں ،نیب پراسیکیوٹر نے اعتراض کیا کہ مریم نواز کے وکیل نے ابھی وکالت نامہ واپس نہیں لیا، اس پر عدالت نے کہاکہ سا بق وکیل امجد پرویز ایڈووکیٹ کو ہمیں وکالت نامہ واپس لینے کی ایک درخواست دینا چاہئیے تھی ،اس دوران مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کی جانب سے ایک بار پھر التوا کی درخواست کی گئی توہائیکورٹ نے مریم نواز کے وکیل کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کی ہدایت کردی ، عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ ہم درخواست تیار کر رہے ہیں اس کیس سے متعلق حقائق سامنے لانے ہیں وہ درخواست جلد دائر کریں گے نیب پراسیکیوٹرنے کہاکہ 2018کی اپیل ہے 2019 میں سماعت شروع ہوئی ابھی دلائل جاری ہیں۔ عدالت نے مریم نوازکی طرف سے مہلت کی استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت چھ اکتوبر تک ملتوی کردی۔