لاہور  (ویب ڈیسک)

آج کا لطیفہ، میاں نوازشریف کو لاہور کے کوٹ خواجہ سعید ہسپتال میں ویکسین لگادی گئی،جس کا ڈیٹا این سی او سی کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ ہے-عظمی بخاری

جب میاں نوازشریف کا شناختی کارڈ بلاک ہے تواندراج کیسے ہو گیا

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ عدالت آتے ہوئے یہ مضخکہ خیز خبر سنی کہ نواز شریف کا کورونا ویکسین کا سرٹیفکیٹ بنا ہے۔لیگی رہنما نے کہا کہ موجودہ حکومت کی ویکسین کا ریکارڈ بھی جعلی ہے اور مجھے تشویش ہے کہ عالمی برداری اس پر برہمی کا اظہار کرے گی۔علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ جاوید لطیف نواز شریف کے سچے سپاہی اور ان کے بیانیے کے علم بردار ہیں، اور اگر کہیں ڈسپلن کی خلاف ورزی ہوئی ہے تو وہ جواب جمع کرادیں گے۔مریم نواز نے کہا کہ جاوید لطیف کے ڈسپلن کی خلاف ورزی سے متعلق جواب ہم سب پڑھ لیں گے۔

مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری کا این سی او سی کی جانب سے میاں نوازشریف کو ویکسین لگانے کی خبروں پر ردعمل میں کہاایک حکومت میں روز ایک نیا تماشا اور نیا لطیفہ سننے کو ملتا ہے۔آج کا لطیفہ یہ ہے کہ میاں نوازشریف کو لاہور کے کوٹ خواجہ سعید ہسپتال میں ویکسین لگادی گئی ہے۔جس کا ڈیٹا این سی او سی کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیا گیا ہے۔جب میاں نوازشریف کا شناختی کارڈ بلاک ہے تواندراج کیسے ہو گیا۔اگر میاں نوازشریف کے شناختی کارڈ پر ایسا ہوسکتا ہے توپاکستان کے ہر عام شہری کا شناختی کارڈ بھی استعمال ہوسکتا ہے۔پہلے دنیا پاکستان کے کورونا اعدادوشمار پر یقین نہیں رکھتی۔ویکسین کے حوالے سے بھی کئی عالمی اداروں نے سوالات اٹھائے۔اسی وجہ سے انگلینڈ نے ہمیں ریڈ لسٹ میں ڈالا۔ویکسین چوری کی انٹری تک نہیں ہوتی۔اس حکومت کے ہوتے ہوئے پاکستان پر دبے ہی لگ سکتے ہیں۔اس حکومت پاکستان اور خصوصا پنجاب حکومت کوجواب دینا ہوگا۔حکومت پنجاب کے انڈر کیسے ویکسین نیشن کے ریکارڈ میں یہ اندراج ہوا۔اس معاملے پر فوری تحقیقات کی جائیں۔این سی او سی کے ریکارڈ کے بارے میں دنیا کیا سوچتی ہے اس بارے میں تفصیلات کچھ دنوں میں سامنے آجائیں گئیں۔

نوازشریف کی ویکسی نیشن کے جعلی اندراج پرطبی عملے کے2اہلکار معطل

ڈیوٹی پر موجود نرس یا پیرا میڈکس اسٹاف انٹری کرتا ہے، عملے کے ملوث ہوئے بغیر انٹری نہیں ہوسکتی، ایم ایس کوٹ خواجہ سعید اسپتال

 

محکمہ صحت نے مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نوازشریف کی ویکسی نیشن کے جعلی اندراج کے الزام میں2 اہلکاروں کو معطل کر دیا ۔کوٹ خواجہ سعید اسپتال کے ایم ایس نے بتایا کہ ڈیوٹی پر موجود نرس یا پیرا میڈکس اسٹاف انٹری کرتا ہے۔ عملے کے ملوث ہوئے بغیر انٹری نہیں ہوسکتی۔ ایم ایس نے کہا ہے کہ تحقیقات کے بعد دونوں کو معطل کیا گیا۔ جمعرات کو ہی سابق وزیراعظم نواز شریف کی ویکسی نیشن کے جعلی اندراج کی خبر آئی تھی۔ محکمہ صحت ذرائع کے مطابق نواز شریف کے شناختی کارڈ پر ویکسین کا جعلی اندراج ہوا۔سابق وزیراعظم کے شناختی کارڈ پر جعلی اندراج نادرا کے پورٹل پر اپ لوڈ بھی کیا گیا۔نواز شریف کے شناختی کارڈ پر گزشتہ روز ویکسی نیشن کا اندراج کیا گیا، ریکارڈ کے مطابق نوازشریف کو سائنوویک کی پہلی خوراک لگائی گئی ہے۔ترجمان محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ نواز شریف کے شناختی کارڈ کا اندراج لاہور کے کوٹ خواجہ سعید ویکسی نیشن سینٹر میں ہوا۔