اسلامی امارات افغانستان ہی افغانیوں کی حقیقی نمائندہ ہے،اقوام متحدہ چار کروڑ افعان عوام کو اپنے ادارے میں نمائندگی سے محروم نہ رکھیں
اقوام متحدہ میں اسلامی امارت افغانستان( آئی ای اے) کے نامزد مستقل مندوب کابیان
کابل (ویب ڈیسک)
اقوام متحدہ میں اسلامی امارت افغانستان( آئی ای اے) کے نامزد مستقل مندوب محمد سہیل شاہین نے عالمی برادری پر زو ر دیا ہے کہ اقوام متحدہ میں افغانستان کی نشست اسلامی امارات افغانستان کو دی جائے،ٹویٹر پر جاری بیان میں اقوام متحدہ میں افغانستان کے مندوب نے کہا کہ افغانستان ایک تاریخی دور سے گزررہا ہے اب ملک کا ہر چبہ ہمارے کنٹرول میں ہے جبکہ سابق انتظامیہ ختم ہوچکی ہے انہوں نے عالمی برادری خاص کر اقوام متحدہ سے اپیل کی کہ وہ عالمی ادارے میں افغانستان کی نشست اسلامی امارات کو دے ،انہوں نے کہاکہ ہم اپنے عوام کے مسائل حل کرنا چاہتے ہیں، اقوام متحدہ میں نشست حاصل کرنے کے ذریعے ہم عالمی برادری کے رابطہ کے ساتھ افغان عوام تک انسانی امداد آسانی کے ساتھ پہنچا سکتے ہیں، سہیل شاہین نے کہاکہ سردی کا موسم پہلے ہی شروع ہوچکا ہے یہ ہرایک کی زمہ داری ہے کہ وہ ہر افغانی تک انسانی امداد کیلئے سہولت فراہم کرے ،انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں تعاون کے لئے ہمارے دروازے کھلے ہیں اور ہم عالمی ادارے کے ساتھ کام کرنے کے لئے تیار ہیں، اقوام متحدہ میں افغان سفیر نے کہاکہ اسلامی امارات افغانستان ہی افغانیوں کی حقیقی نمائندہ ہے اور زمینی حقائق نے اس کو ثابت کیا ہے ، سہیل شاہین نے کہاکہ عالمی قانون کے مطابق اقو ام متحدہ میں نمائندگی کرنے کا ہمیں حق حاصل ہے اور میں اقوام متحدہ سے مطالبہ کررہا ہوں کہ وہ اقوام متحدہ میں چار کروڑ افعان عوام کو نمائندگی سے محروم نہ رکھیں.